خاران)پی پی آئی) خاران کے علاقے چیف چوک میں بدھ کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے چیف چوک میں ایک شخص پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے کی شناخت شفیع محمد ولد محمد کرم یلانزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ مقتول کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Next Post
پی ٹی آئی کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا
Wed Oct 9 , 2024
ڈیرہ غازی خان)پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، کل لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے رہائی کے آڈر دیئے تھے۔یاد […]
