متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی کے بھارت میں مسلمان دیگر اقلیتیں غیر محفوظ: رپورٹ

اسلام آباد(پی پی آئی) مودی کے بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں انتہائی غیر محفوظ ہیں، آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت ملک میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کا نام و نشانہ مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں خوف کی ایک مستقل حالت میں زندگی بسر کر رہی ہیں، ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے اقلیتوں کو روز نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہندو غنڈے مسلمانوں نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کر رہے ہیں، مساجد اور گرجا گھروں کونشانہ بناتے ہیں۔ بی جے پی 2014میں برسراقتدار آئی تو اس نے ہندو انتہا پسندوں کو مسلمانو ں، عیسائیوں، سکھوں کو نشانہ بنانے کی کھلی چھٹی دی۔ مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حق خود اردیت کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے خلاف بھی مظالم میں تیزی لائی ہے اور اس نے 2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بھی چھین لی۔