سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پی ٹی آئی فساد اور انتشار کی روش چھوڑنے پر تیار نہیں, سیاست چمکانا چاہتی ہے: حمزہ شہباز

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریفنے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی فساد اور انتشار کی روش چھوڑنے پر تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے، مٹھی بھر بلوائیوں کو سڑک پر لا کر دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ر ایس سی او سمٹ کے موقع پر احتجاج کی کال، پاکستان کی معاشی و خارجی کامیابیاں اس جماعت کی آنکھ میں کھٹک رہی ہیں۔