سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کر دی

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاکی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ جب ترمیم ہوئی نہیں تو عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ ترمیم سے پہلے کیسے تعین کریں ترمیم قانون کے مطابق ہو رہی ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہم کیسے جا سکتے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 عمران سے ملاقات کیلئے تحریک انصاف بلیک میل کررہی ہے: خواجہ آصف

Mon Oct 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قید نواز شریف کو بیمار بیوی سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی، وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔پی پی آئی کے مطابق  وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی […]