پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نریندر مودی کی نسبت بھارتی صدر کا پاکستانی فضائی حدود سے گریز

اسلام آباد(پی پی آئی)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی نسبت بھارتی صدر دروپدی مرمو نے الجزائر کے سات روزہ دورے پر جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کیا اور وہ طویل فضائی روٹ اختیار کرتے ہوئے الجزائر پہنچیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عام طور پر الجزائر جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کا فضائی روٹ فضائی روٹ اختیار کیا جاتا ہے مگر بھارتی صدر کے طیارے کیلئے ایسا نہیں کیا گیا بلکہ انڈیا ون بوئنگ 777طیارہ دہلی سے اڑان کے بعد جے پور، گجرات اور احمد آباد کے قریب سے ہوتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کے ساتھ ساتھ سفر کرکے عمان کی حدود میں داخل ہوا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز سعودی عرب، مصر، لیبیا اور ٹونیشیا سے ہوتے ہوئے الجزائر پہنچی۔  پی پی آئی کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو تین ملکوں الجزائر، موریطانیہ اور ملاوی کے ایک ہفتہ طویل دورے پر الجزائر پہنچی ہیں۔کیا۔ صدر جمہوریہ ہند کا تین افریقی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ہندوستان کی صدارت کے دوران افریقی یونین کو G20کا مستقل رکن بنائے جانے کے ایک سال بعد ہوا ہے۔