شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کو سیاسی دہشت گردی قرار دیدیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی)منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو سیاسی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے باوقار سربراہی اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے حقیقی طور پر تبدیلی اور ترقی کے دعویدار حامیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کے اقدامات سے ہونے والے نقصانات کا احساس کریں۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ ماضی کی طرح پاکستان کے عوام  احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔وزیرنے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے قابل فخر موقع ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے باوقار سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت معاشی استحکام کے ذریعے نوجوانوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔