خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں مثبت کردار ادا کررہی ہیں،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(پی پی آ ئی(سینٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیاں ملک کی قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے شراکت دار ممالک سے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنا کر علاقائی تعاون مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔سینٹ کے چیئرمین نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت زرعی، صنعتی، ترقیاتی، تعلیمی اور ثقافتی شراکت داری میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان سے اپنی خواہش کا اظہار کیاہے۔یوسف رضا گیلانی نے عوام کے درمیان روابط اور ثقافتی رابطے بڑھانے کے علاوہ ایک مربوط، پُرامن اور تعاون کے حامل خطے کے مشترکہ ہدف کے ادراک کیلئے اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔