کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایس سی اوسے ملکی معاشی استحکام کیلئے کاروباری شخصیات پرامید

کراچی(پی پی آئی)کاروباری شخصیات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے ذریعے ملک کی معیشت میں استحکام کے لیے پر امید ہیں۔ممتاز تاجر رہنما:محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ ایس سی او اجلاس عالمی شراکت داروں خاص طور پر چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی واقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ عالمی سرمایہ کاروں کو واضح پیغام بھیجے گا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں۔ تاجر رہنما عتیق میرنے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ اور ایس سی او سربراہی اجلاس قومی معیشت کے لیے حقیقی گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔  پی پی آئی کے مطابق کراس بارڈر ٹر یڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے صدر چیان چیو ژو نے نے اس بات پر زور دیاہے کہ چائنا ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان میں زیرو ٹیرف ٹریڈ زون بنانا چاہتا ہے اور یہاں پر چینی درآمدات کے لیے ایک سروس سینٹر قائم کرکے معاشی شعبوں میں متعدد مواقع تلاش کرنا چاہتا ہے۔