پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم مکمل

میرپورخاص(پی پی آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر شاہنواز کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا۔میرپور خاص  پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم نے پوسٹ مارٹم کیا۔پولیس سرجن کے مطابق قبر سے 13 نمونے لیے گئے ہیں،10 نمونے کیمیکل اور 3 نمونے ڈی این اے لیبارٹری بھیجے جائیں گے، رپورٹ 1 ماہ میں آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کنری سندھ اورملتان کی ہول سیل مرچ منڈیوں لال مرچ کی فی من قیمت میں 4ہزار فی من اضافہ

Tue Oct 15 , 2024
کنری/ملتان(پی پی آئی) کنری سندھ اورملتان کی ہول سیل مرچ منڈیوں میں لال مرچ کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے،منڈی میں لال مرچ 4 ہزار روپے فی من مہنگی ہوگئی۔ ہول سیل سطح پر لال مرچ 17 ہزار روپے من سے مہنگی ہو کر 21 ہزار روپے فی من […]