ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور خیابانِ سحر،ڈی ایچ اے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔حکام کے مطابق ملزم آفتاب ٹریول ایجنسی کی آڑ میں یو اے ای درہم کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہے، ملزم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم تنویربھی خیابانِ سحر سے گرفتار کیا گیا۔حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان  سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی ایک کروڑ چھ لاکھ پاکستانی روپے، 13ہزار600امریکی ڈالر برآمد کیے گئے، ملزمان سے23ہزار980 یوایای درہم، 420برطانوی پاونڈز، 480 یورو بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔حکام نے مزید کہا ک ملزمان سے300 ترکیہ لیرا، 300 تھائی بھات بھی برآمد ہوئے، پی پی آئی کے مطابق ملزمان برآمد شدہ حوالہ ہنڈی کے ثبوت و شواہد اور بھاری تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کے بارے میں ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ملزمان کے خلافمقدمہ درج کرلیا گیا۔