سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

ڈھاکہ/کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ٹیم کوجوائن کیا  ہے جہاں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔   پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز منیجر کا کہنا ہے کہ  مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔  رواں برس اگست کے دوران  بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی مشتاق احمد نے سپن بولنگ کوچ ذمے داریاں نبھائی تھیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔