ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالتِ زار پرحریت رہنماؤں کا اظہارتشویش

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، محمد عاقب اورمولوی مصعب نے بھارت اورمقبوضہ علاقے کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماؤں، کارکنوں، وکلاء، صحافیوں، انسانی حقوق کے کاکنوں، خواتین اور نوجوانوں کی حالتِ زار پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے  اپنے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساکرنظربند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظربند کشمیریوں کو جیلوں میں طبی امداد سمیت تمام تربنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور انکی غیرقانونی نظربندی کو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے طول دیا جا رہا ہے۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے اور بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے اور اس کی فورسز معصوم کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بی جے پی، آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ہندوتوا تنظیموں کی شرانگیزی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔