متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی غلامی قبول نہیں,مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  میں سرینگراور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو ”یوم سیاہ“کے طور پر مناکرناجائز بھارتی تسلط کیخلاف اپنا بھر پور احتجاج درج کرائیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹر آزادی پسند تنظیم فریڈم لورز نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں کھمبوں، ستونوں اور دیواروں وغیرہ پر چسپاں کیے ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہے”کشمیری غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ بھارت نے 1947میں اس روز کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے جموں وکشمیر پر تسلط جما لیا تھا۔پوسٹروں میں مزید لکھا ہے کہ ”کشمیر ی بھارتی غلامی ہرگز قبول نہیں کریں گے اور آزادی کی صبح تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پوسٹروں میں بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر بھی زور دیا گیا گیا کہ وہ27اکتوبر کو بھارت کے خلاف بھر پور مظاہرے اور کشمیریوں کیخلاف بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کے مذموم ایجنڈے کا پردہ چاک کریں