سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کنٹرول لائن کے دونوں ا طراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  کنٹرول لائن کے دونوں ا طراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی امنگوں کے برخلاف سرینگر کے ہوائی اڈے پراپنی فوج اتار کر جموں وکشمیر پر قبضہ کرلیاتھا۔یوم سیاہ کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر، پاکستان اور دنیا بھرمیں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ اس موقع پر بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی بھی مذمت کی جائیگی۔یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ حریت رہنماؤں نے کشمیریوں پر زوردیاہے کہ وہ یوم سیاہ مناکر دنیا پر واضح کردیں کہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد اازادی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو درپیش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سیاسی ناانصافیوں کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔