سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے27اکتوبر کواپنی فوجیں اتار کر کشمیریوں کے حقوق سلب کئے:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 27اکتوبریوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ہندوستان نے اپنے ناپاک قدم مقبوضہ کشمیر کی پاک دھرتی پر رکھے اور اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر کشمیریوں کے حقوق سلب کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع کیا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔ کشمیر پر اپنے ناجائز تسلط کو قائم رکھنے کے لئے بھارت اپنی قابض فورسز کے ذریعے ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اْجاگر کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں اور 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے اپنے ممالک میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف مظاہرے کریں اور ہندوستان کے اس ظالمانہ اور سفاکانہ چہرے کو بے نقاب کریں۔۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کوا نکا بنیادی حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔