عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں مثبت رویے جنم لیتے ہیں۔سلیم مرزا

کراچی (پی پی آئی)کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں مثبت رویے جنم لیتے ہیں۔یہ بات انجمن آصفیہ کے صدر سلیم مرزا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اور ریزیڈنٹس آف کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ بے روزگاری،مہنگائی اور پْرتشدد ماحول نے نوجوانوں میں مایوسی اور ذہنی تناؤ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔اس صورتحال کا بہترین تدارک کھیل ہیں جن کے فروغ سے ہم نوجوانوں کو اس کیفیت سے نکال سکتے ہیں۔کھیل ہی جیت کی لگن پیدا کرتے ہیں اور ہمیں آگے بڑھ کر کٹھن جدوجہد کے ذریعے کامیابی کی منزل سر کرنے کا سبق سکھاتے ہیں۔ریزیڈینٹس آف کراچی کے بانی و جنرل سیکریٹری مشرف علی نے کہا کہ ہم کراچی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اس شہر کی تعمیر وترقی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسر راؤ جاوید اقبال نے کہا کہ قومی کھیل کی بحالی و ترویج کے لیے تمام محب وطن پاکستانیوں کو قدم بقدم ہمارا ساتھ دینا چاہیے ہم ہاکی کی نشاتہ ثانیہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے چیئرمین رانا مشتاق احمد،صدر زاہد شہاب،جوائنٹ سیکریٹری سید امتیاز الحسن اور ڈائریکٹر اسکول ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام اصغر علی،ریزیڈینٹس آف کراچی کے صدر سید رومی شمائل،پاکستان وہیل چئیر باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سلمان کریم مغل،سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کے صدر سید سخاوت علی،میر شاہ محمد،انجمن آصفیہ کے جنرل سیکریٹری ارشد حسین رضوی،نائب صدور منصور احمد،یوسف غوری جوائنٹ سیکریٹریز عبد الرحمٰن بابر اور مہر عطا احمد،خازن آصف سیف،سابق صدر سید اظہار علی،ڈاکٹر انعام فاطمہ،امیر الدین،ہمایوں سلیم اور عدیل صدیقی بھی موجود تھے۔