شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈیڑھ ماہ تک عمران خان کے کیسز ختم ہوجائیں گے:بیرسٹر سیف

 ایبٹ آباد(پی پی  آئی) خیبر پختونخوا حکومت  کے ترجمان بیر سٹر سیف نے کہا ہے کہ کہ ڈیڑھ ماہ تک بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے تمام کیسز ختم ہوجائیں گے۔ مشیر اطلاعات نے ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس سپورٹس گالا افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ظلم و جبر کرکے تھک چکی ہے،جیل میں قید عمران خان کو توڑنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت پی آئی اے خریداری کر سکتی ہے،معاشی طور پر حکومت مضبوط ہے،پی آئی اے کو باہر فروخت کرنے سے بہتر ہے پاکستان میں ہی رہے۔   مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی رہائی عدالت کے حکم پر ہوئی کیسز اب بھی چل رہے ہیں،صوبائی لیول پر ہم بجلی کی قیمت کم کریں گے،صوبہ کی معاشی حالت بہتر کریں گے۔