ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمبلی کے انتخاب میں متناسب نمائندگی کا نظام اختیار کیا جائے: ہمدرد شوریٰ

راولپنڈی(پی پی آئی)  وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے سابق چیئرمین و اسپیکر ہمدرد شوریٰ پروفیسرنیاز عرفان کی زیر ِ صدارت منعقد ہونے والے اجلاس جس کا موضوع   ”26 ویں آئینی ترمیم۔ایک جائزہ“ تھااور جس کے مہمان ِ خصوصی اور مقرر کلیدی خطاب سینئر ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ عبد الرافع تھے،نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارلیمان اور عدلیہ کے مابین عدم توازن کو ختم کرنے کے لیے اسمبلی کے انتخاب میں متناسب نمائندگی کا نظام اختیار کیا جائے تا کہ جمہوریت میں استحکام پیدا ہو نیز ریاست کے تینوں ستونوں مقنّنہ،عدلیہ،اور انتظامیہ میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔ عبد الرافع نے 1973 ء کے آئین میں کی گئی تمام ترامیم کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ دیگر اراکین شوریٰ مقریرین جن میں ڈاکٹر ریا ض احمد،نعیم اکرم قریشی،حکیم بشیر بھیروی، ڈاکٹرفرحت عباس،محمد ایوب ایڈووکیٹ، اور رانا محمد اکرم شامل تھے، نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلی خیالات کا اظہار کیا اور مختلف پہلوؤ ں پر روشنی ڈالی ہمدرد شوریٰ کی قومی صدر نشین سعدیہ راشد نے اور اسپیکر ہمدرد شوریٰ نے ارکانِ شوریٰ اور مبصرین کا شکریہ ادا کیا۔