کراچی(پی پی آئی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے لیے بیندنیا بھر میں پوسٹ کارڈز اور ای میل کے ذریعے بھی ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز نے دنیا بھر میں دستخطی مہم اور ای میل کے ذریعے خطوط ارسال کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کے مختلف اضلاع میں بھی شہری جوش و خروش کے ساتھ امریکی صدر کے نام پوسٹ کارڈز پر دستخط کررہے ہیں جس میں ان سے ڈاکٹر عافیہ کی سزا کے خاتمہ کی اپیل کی گئی ہے۔