کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میں بچیوں کوآکسفورڈ بھیج رہا ہوں یہ خودکش بمبار بنا رہے ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے شہید ملازمین کے بچوں کی کفالت کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں سرفرازبگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سکالرشپ بھی دیئے جا رہے ہیں۔حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،ہم نے اقتدار میں آتے ہی بے نظیر سکالر شپ کا آغاز کیا، ہم نے 2000سے اب تک شہید ہونے والے افراد کے بچوں کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت بلوچستان کرے گی، میں بلوچستان کی بچیوں کوآکسفورڈ بھیج رہا ہوں یہ خودکش بمبار بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کا ایک مسئلہ کرپشن ہے، میں نے عہدہ سنبھالتے ہی تعلیم اور میرٹ پر ترجیح دی۔