متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا نیز ایم اے جناح روڈ پر واقع بہادر شاہ ظفر مارکیٹ سے اس کام کا آغاز ہوگا اور بتدریج کے ایم سی کے زیر انتظام دیگر مارکیٹوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، ساتھ ہی ان مارکیٹوں کی ظاہری اور اندرونی حالت بھی درست کی جائے گی اور مارکیٹوں میں دکانوں اور دیگر معاملات سمیت چالان کے اجرا  کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی  کے  ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے محکمہ اسٹیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاً خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا شہر کے مختلف مقامات پر پبلک ٹوائلٹس قائم کرنا ازحد ضروری ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسٹیٹ شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہراہ پاکستان سمیت شہر کی تمام بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کے اطراف مختلف مقامات پر کے ایم سی کیوسک قائم کرنے پر کام شروع کریں جہاں واش روم، بیٹھنے کی جگہ اور چائے،کافی اور دیگر کھانے پینے کی اشیابھی شہریوں کے لئے دستیاب ہوں۔