روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر مختار احمد نے بطورقائم مقام ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(پی پی آئی) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام ریکٹر کے طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان, چانسلر بین الاقوامی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام ریکٹر کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی تقرری کی منظوری دی۔  ڈاکٹر مختار احمد ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے موجودہ چیئرمین ہیں۔  وہ اس سے قبل 2014 سے 2018 تک چیئرمین ایچ ای سی، 2013 سے 2014 تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی اور 2005 سے 2011 تک بطور ممبر (آپریشنز اینڈ پلاننگ) ایچ ای سی رہ چکے ہیں۔  ڈاکٹر مختار رباط، مراکش میں قائم اسلامی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (ISESCO) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔  یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد سے بیچلرز اور ماسٹرز آف سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریور سائیڈ، امریکہ سے پی ایچ ڈی کے ساتھ، ڈاکٹر مختار احمد کے پاس قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی ترقی اور انتظام کا تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے جس میں  تدریس، تحقیق، انتظامیہ، پالیسی، تعلیمی تحقیق کو صنعت وکمرشلائزیشن سے جوڑنا، تعلیمی نصاب کو  کاروباری نقطہ نظر متعارف کروانا شامل ہیں۔