روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرمایہ کاری وتجارت کے فروغ میں سفارت کاری کا اہم کردار ہے: گورنرسندھ

کراچی(پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر ایک ملک سے شاندار سفارتی تعلقات ہیں۔ سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور تجربات سے استفادہ کے لئے سفارت کاری کا اہم کردار ہے۔ اس ضمن میں زیر تربیت غیر ملکی سفارت کار اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کریں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا?س میں فارن ڈپلومیٹ کورس میں زیر تربیت غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں فارن سروس اکیڈمی کی ڈائریکٹر نوشین امتیاز سمیت 25 ممالک کے سفارت کار موجود تھے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ زیر تربیت افسران، پاکستان سے امن، تعاون اور ترقی کا پیغام لے کر جائیں گے۔ غیر ملکی سفارت کاروں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر امن، پرکشش اور سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ہے۔ بعدازاں غیر ملکی سفارت کاروں نے آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا۔ شرکاء  کا کہنا تھا کہ امید کی گھنٹی منفرد، راشن ڈرائیو قابل تقلید اور آئی ٹی کورسز شاندار گورنر انیشیٹیو ہیں۔