سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کی ہدایت پر 10 ممتاز فنکاروں اور ورثاکو 30 لاکھ روپے کے وظائف تقسیم

کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر دی لیجنڈری ٹرسٹ کے تحت 10 ممتاز فنکاروں اور ورثاکو تقریباً 30 لاکھ روپے کے وظائف کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ یہ ٹرسٹ گورنر سندھ کی سربراہی میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک سینکڑوں فنکاروں اور ان کے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ فنکار ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ہماری ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کروایا۔ آج کے وظائف کی تقسیم کا مقصد فنکاروں کے خاندانوں کو مالی استحکام فراہم کرنا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ثقافت اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے دی لیجنڈری ٹرسٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکاروں کو اس منصوبے کے تحت مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔ گورنر کا فنکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ ان کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر موجود فنکاروں اور ورثا نے گورنر سندھ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ نہ صرف ان کی مالی مشکلات کو کم کرے گا بلکہ فنون لطیفہ کے شعبے کو مزید ترقی دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ قبل ازیں گورنر سندھ کی ہدایت پر غلام حیدر صدیقی اور خالد سلیم کو چیکس تقسیم کیا گیا، جبکہ صلاح الدین طوفانی، عزیز بلوچ، سہراب فقیر شہاب، منور سلطانہ، لال محمد، سمیع الدین غوثی، ملک انوکھا اور محمد یوسف کے ورثاکو چیکس تقسیم کئے گئے۔