پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد کو سزائے موت دیجائے:خوشحال کاکڑ

کوئٹہ (پی پی آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نو سالہ سکول جانے والے بچے محمد مصور کاکڑ کے اغواکے خلاف سرینا چوک پر لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں پی پی آئی سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ معصوم بچوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محمد مصور کاکڑ کی بازیابی یقینی بنائی جائے، اغوا کاروں کو گرفتار کیا جائے اور اغوا کاروں کو سزائے موت دی جائے۔