کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بی جے پی نے جموں خطے کے لئے کچھ نہیں کیاہے: فاروق عبداللہ

سرینگر (پی پی آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو جموں خطے کی کوئی فکر نہیں اور اس نے خطے کی ترقی کو نظر انداز کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں خطے میں سڑکوں کی ابتر صورتحال، بجلی کی عدم فراہمی، بے روزگاری،نئے ٹول پلازوں کے قیام، غیر کشمیریوں کو ملازمتیں دینے، کان کنی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور بڑی ریٹیل چینز کے عروج جیسے مسائل کو اجاگرکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں کے حوالے سے بی جے پی کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے پوچھا بی جے پی نے جن نوکریوں، سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کا وعدہ کیا تھا وہ کہاں ہیں؟انہوں نے ایک قدیم روایت”دربار موو ”کی اہمیت پر بھی زور دیا جسے 2021میں دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت انتظامیہ نے ختم کر دیا تھا۔