روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی بھارت کے نہیں بلکہ اڈانی کے وزیر اعظم ہیں، سنجے سنگھ

نئی دلی(پی پی آئی)عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے قریبی دوست اڈانی کی بدعنوانی کیوجہ سے بھارتی سرمایہ کاروں کے 5.50لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ مودی جب بھی غیر ملکی دوروں پر گئے ہیں، ان کے دوست اڈانی کو ان ملکوں میں بڑے سودے ملے ہیں، مودی ملک کے نہیں بلکہ اڈانی کے وزیر اعظم ہیں، مودی بھارت کو مضبوط کرنے کیلئے نہیں بلکہ اپنے دوست اڈانی کے کاروبار کو مضبوط کرنے کے لیے بیران ممالک سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڈانی کی بدعوانی کے باعث ملک میں عوام کی محنت کی کمائی کے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ کروڑ روپے ضائع ہوئے اور اب وہ بالکل خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا ہے کہ گوتم اڈانی کے بھتیجے ساگر اڈانی نے عہدیدارو ں کو 2200کروڑ روپے کی رشوت دیکر مہنگی بجلی فروخت کی ہے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ جب امریکہ میں اس حوالے سے کارروائی شروع ہوچکی ہے کہ بھارت میں سی بی آئی، ای ڈی وغیرہ کیوں خاموش ہیں۔