باجوڑ (پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکا ایراب اور دوسرا مینہ خوڑ میں ہوا، بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ضلع باجوڑ میں 2 الگ الگ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق تحصیل ماموند میں پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔دوسرا دھماکا علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے