متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرٹس کونسل طلباکو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گی

کراچی(پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت شہرکراچی میں ایک تخلیقی ڈیٹا بینک بنانے کے لیے NED یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، لیاری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرسروش حشمت لودھی، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلرمجیب الدین صحرائی میمن، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، لیاری کے وائس چانسلرامجد سراج میمن اور آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد نوجوانوں کی ترقی،انہیں بااختیار بنانا اور اتحاد کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خیالات، تخلیقی صلاحیتوں اور علم پر مبنی رویوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کوبروئے کارلاسکیں۔ اس موقع پرآرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ یو تھ ایمبیسڈر پروگرام ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں اور سوچوں کی تشکیل میں مدد کرے گا۔ آرٹس کونسل طلباکو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا اور ان کی قائدانہ خصوصیات کو بڑھانے کے لیے ماہرین کو شامل کرے گا۔احمد شاہ نے مزید کہا کہ یو تھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت طلبا مختلف کمیونیٹیز سے ان کے طرز زندگی، ثقافتوں اور مسائل کے بارے میں جاننے کے لیے ملیں گے اور پھرمشترکہ طورپر ان مسائل کے ممکنہ حل تلاش کریں گے۔ جامعات کے عہدیداران نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔