مظفرآباد(پی پی آئی)ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈٖر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھوکھر نے کہا کہ صحافت کا گلا نہ گھونٹا جائے سینئر صحافی ذوالفقار بٹ کے خلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف صحافت کا گلا گھونٹا جائے گا بلکہ عوام میں نفرتیں پیدا ہوں گی طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کا حق ہے وہ حق کے لیئے احتجاج کر سکتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن بھی ہے عوام کو ان کے حق سے محروم نہ کیا جائے حکومت آزاد کشمیر نظر ثانی کرے اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے عوام کو ان کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔ طاہر کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں، تو بعض اوقات ان کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ طاہر کھوکھر نے کہا، ”عوام کا گلہ نہ گھونٹا جائے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔طاہر کھوکھر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کے حقوق کا احترام کرے اور ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ان کو ان کا جائز حق دیا جائے اور ان کی آواز کو دبانے کی بجائے ان کی ضروریات اور مطالبات پر توجہ دی جائے۔ انصاف کی فراہمی اور عوامی حقوق کا تحفظ ایک مضبوط معاشرتی ڈھانچے کی بنیاد ہے، اور اگر عوام کے حقوق کی حفاظت نہ کی گئی تو یہ نظام میں بے چینی اور احتجاج کو جنم دے سکتا ہے۔ عوام کے لیئے حکومت اچھے اقدامات اٹھائے اور ان کے مطالبات پر نظر ثانی کرے عوام احتجاج شوق سے نہیں کرتے بلکہ عوام جب مجبور ہو جاتے ہیں ان کی آواز کو نہیں سنا جاتا ان کے مسائل کو حل نہیں کیا جاتا تب مجبورا عوام کو احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہیں، ہم عوام کے ساتھ ہیں عوام کسی بھی تشدد توڑ پھوڑ سے گریز کرے یہ ہماری ریاست ہے ہماری شناخت ہے پرامن طریقے اپنا پیغام دیں۔
Next Post
سندھ میں خواتین پر تشدد کیخلاف قانون سازی کی جا رہی ہے:گورنرسندھ
Mon Nov 25 , 2024
کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کے خلاف موئثر اقدامات اور اس کے لئے آواز بلند کریں گے۔گورنر ہاؤس […]
