سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریاست مخالف بیانیہ کے سدباب کیلئے قومی کانفرنس بلائیں گے:وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو کہا ہے کہ گورننس کی بہتری   اور صوبے کے تعلیمی اداروں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختیار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جامع اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ صوبے کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل کے لیے انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں عمارتیں تو بن رہی ہیں لیکن فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کو اجاگر کر رہی ہے۔ ریاست مخالف بیانیہ کے سدباب کے لیے حکومت بلوچستان قومی کانفرنس بلائے گی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وائس چانسلرز بھی شرکت کریں گے۔ مختلف کانفرنس میں شرکت کے لیے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو مدعو کیا جائے گا۔