شیخوپورہ(پی پی آئی)حلقہ پی پی139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں عروج پرہیں یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے اور اس حلقہ میں ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔ تمام امیدواران کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم جاری ہے۔پی پی 139 میں مجموعی طور پر 8 امیدواران میدان میں ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا طاہر اقبال امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔رانا طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ یہ حلقہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے انشاء اللہ ایک مرتبہ پھر پانچ دسمبر کو حلقہ کے عوام مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار کو ووٹ کی طاقت سے اپنا نمائندہ منتخب کریں گے۔