فلموں کے معروف گلوکار سلیم رضا کی برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)فلموں کے معروف گلوکار سلیم رضا کی 25 نومبر کو برسی منائی گئی۔وہ 4مارچ 1932کو بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے اور 25 نومبر1972 کو انتقال کر گئے۔سلیم رضا نے اپنے فنی سفر کا آغاز لاہور سے کیا اور بہت جلد شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔انہوں نے کلاسیکی گلوکاری کی تربیت حاصل کی اور وہ المیہ گیت گانے کیلئے زیادہ مشہور تھے۔سلیم رضا کو 1960اور 1963میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔وہ 25 نومبر1972 کو اکیاون سال کی عمر میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن فٹبال کپ 2024 کے مقابلے جاری

Mon Nov 25 , 2024
کراچی (پی  پی آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن فٹبال کپ 2024 کے سلسلے میں ککری گراؤنڈ لیاری میں کھیلے گئے میچ میں گلشن ٹاؤن نے کورنگی ٹاؤن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی جبکہ مادھو محمڈن گراؤنڈ گلشن اقبال میں کھیلا گیا میچ شاہ فیصل ٹاؤن نے […]