کوئٹہ (پی پی آئی) ٹرک یونین بلوچستان کے صدر نور احمد شاہوانی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ 25 نومبرسے کوئلے کی لوڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ صدر ٹرک یونین دکی، رضا محمد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف فرنٹیئر کور بلوچستان نے ٹرک یونین بلوچستان کے وفد سے ملاقات میں کوئلے سے لدے ٹرکوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، یقین دہانی کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں کو کوئلے کی سپلائی 25 نومبر سے شروع کر دی گئی ہے۔