شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرینگر ہائی وے حملے میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا: محسن نقوی

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس کے جوانوں پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔۔ انہوں نے رینجرز اور پولیس کے زخمی جوانوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز کے شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، رینجرز کے شہید جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ حملے میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شہداء   کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔