کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخطر نے ملاقات کی۔قطر کے قونصل جنرل خواجہ انیق احمد اور سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ بھی ملاقات میں شریک تھے،ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہپاکستان اور قطر کے دیرینہ تعلقات ہیں،سید مراد علی شاہ نے قطر کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قطر کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں انھوں نے بتایا کہ صوبہ میں ٹرانسپورٹ، واٹر ڈی سیلینیشن اور واٹر ڈسٹریبیوشن میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں سندھ حکومت قطر کی کمپنیز سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بھی کرنے کے لیئے تیار ہے، وزیراعلیٰ کے پریس ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اگلے سال انویسٹمنٹ کانفرنس کرنے جارہے ہیں،کراچی پورٹ سٹی کے ساتھ ملک کا معاشی حب ہے،قطر کے سفیر نے سندھ حکومت کو قطر میں انویسٹمنٹ کانفرنس کی دعوت دیانویسٹمنٹ کانفرنس متحدہ عرب امارات، قطر اور یورپ میں کرینگیہم اسپیشل اکنامک زونز قائم کر رہے ہیں سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولیات فراہم کر رہی ہیوزیراعلیٰ سندھ نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ٹاپ پر ہے نظم و ضبط اور محنت سے معیشت بہتر ہورہی ہے۔