چاغی (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے خزنکی میں منگل کو اسمگلروں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے دوران کسٹم چاغی کے عملے پر نامعلوم اسمگلروں کی فائرنگ سے کلکٹریٹ آف کسٹمز بلوچستان کا ایک عملہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔لیویز کے مطابق کسٹم چاغی کے عملے پر نامعلوم سمگلروں نے فائرنگ کی۔ ضلع چاغی کے علاقے خزنکی میں اسمگلروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کسٹم چاغی کا ایک عملہ اصغر خان ولد موسیٰ خان جاں بحق جب کہ کسٹم چاغی کا دوسرا عملہ وحید خان زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمیوں کو بالترتیب ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل اور علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چاغی منتقل کر دیا گیا۔ لیویز فورس چاغی کے ترجمان نے بتایا کہ لیویز فورس چاغی کی کوئیک ریسپانس فورس نے جرم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔