سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے لئے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت

لاہور (پی پی آ ئی)چین کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے لئے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی۔ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے

ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے،جس کے تحت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کے 8 روزہ وزٹ کے دوران بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کرینگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک چین کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی چین جائے گا۔ خصوصی دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اوردوستی کے فروغ، پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا ہے۔ دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی،میڈیکل،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کا ر کا جائزہ لیا جائے گا۔ پنجاب اور چین کے نجی سیکٹرز کے درمیان کاروبار ی اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعما سے بھی ملاقات کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے دورے میں پنجاب میں ترقی کے اعلی معیار، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔ وزیراعلی پنجاب اعلی سطح وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گی۔