کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے 24 نومبر کے احتجاج سے نمٹنے میں تحمل کا مظاہرہ کیا:اسحاق ڈار

 اسلام آباد(پی پی آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 نومبر کو سیاسی جماعت کے احتجاج سے نمٹنے میں مکمل تحمل اور صبرکا مظاہرہ کیا۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صرف واٹر کینن، آنسو گیس اور لاٹھیاں فراہم کی گئیں۔اسحاق ڈار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوج کو آئین کے مطابق بلایا گیا تھا اور وہ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاس اور ایوان صدر سمیت سفارتی کور اور وفاقی اداروں کے تحفظ کے لیے تیسری دفاعی لائن میں موجود ہے۔نائب وزیراعظم نے سیاسی جماعت کے احتجاج میں خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کے استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی وفاقی اکائی کو دارالحکومت پر مارچ کرنے کا حق نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ریڈ زون کو مظاہروں اور تشدد سے پاک رکھنا حکومت کی ترجیح رہی ہے اور اس مقصد کے لیے رواں سال کے شروع میں سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی قانون بنایا گیا تھا۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ جب غیر ملکی مندوبین پاکستان کا دورہ کرتے ہیں تو یہ مخصوص جماعت احتجاج کرنے کا انتخاب کرتی ہے۔