خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاستدان نہیں بلکہ پاک فوج قربانیاں دے کر دہشت گردی ختم کررہی ہے: پیرپگارا

بدین(پی پی آئی)حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرسیدصبغت اللہ شاہ راشدی پیرپگارانے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی سیاستدان نہیں بلکہ پاک فوج قربانیاں دے کرختم کررہی ہے حرجماعت ملک و  قوم ،پاک فوج اوراپنی جماعت کے لیے دعاکرے پنگریوکے قریب گاوں علی خان میں ہزاروں مریدوں اورعقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے پیرپگارانے کہاکہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے پاک فوج اورملک کے لیے دعاکی جائے اوراس کاساتھ دیں پیرپاگارانے اپنے خطاب میں مریدین اورعقیدت مندوں کوحکم دیاکہ وہ اپنے بچوں کوسماجی برائیوں سے بچائیں ان کی بہترتربیت کریں اورانہیں سپاری،گٹکے کے استعمال سے بچائیں سپاری اورگٹکہ کھانے سے زبان اورگلے کاکینسرہوتاہے پیرپاگارانے کہاکہ بچے اگربری صحبت میں آجائیں تواس سے نہ صرف گھروالے بلکہ پڑوسی بھی متاثرہوتے ہیں اس لیے اپنے بچوں کوسماجی برائیوں سے بچائیں بچیوں کوتعلیم دلائیں پیرپاگارانے کہاکہ انہیں مختلف مقامات پردورے کے دوران بتایاگیاکہ حرجماعت سے تعلق رکھنے والی بچیاں ڈاکٹر،وکیل اورانجینئربن رہی ہیں جوکہ خوشی کی بات ہے