ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فصل ربیع کیلئے کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی اور ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کھاد کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔کمیٹی نے کھاد کی قیمتوں، اسٹاک اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا اورکہا کہ کھاد کافی مقدارمیں موجود ہے اور قیمتیں مستحکم ہیں۔کمیٹی نے کھاد کی صنعت کے لئے گیس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور اسے تسلی بخش قراردیا۔اسحاق ڈار نے ربیع کی فصلوں کے سیزن کے دوران کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی اور کھاد کی مستحکم پیداوار اور ذخیرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گیس کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔