وفاقی حکومت کا ایجنڈا عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، انجینئر امیر مقام

 سوات(پی پی آئی)سرحدی و ریاستی امور کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ایجنڈا عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے یہ بات  انھوں نے اَپر سوات میں نادرا سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ ان کی جانے والی کوششوں کا ثبوت یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمات کے لئے کوئی فرض پور ا نہیں کر رہی۔انجینئر امیر مقام نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ صوبے میں امن بحال کرے۔ انہوں نے اس سلسلے میں صوبے کے عوام اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شواہد پر مبنی ڈیٹا پاکستان میں ترقی کا پہیہ چلانے کیلئے اہم ہے، رومینہ خورشید عالم

Sat Dec 14 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)ٌماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کیلئے ڈیٹا ایک اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے یہ بات ” ترقی کیلئے ڈیٹا” کے موضوع پراسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔رابطہ کار نے کہا شواہد […]