پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

کراچی کورنگی کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 2افراد دوران علاج دم توڑ گئے ،، دیگر کی حالت تشویشناک

اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی کے پلاسٹک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر،وزیراعظم کا ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کاعزم

 اسلام آباد(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ ماہ کی نو تاریخ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تینتالیس دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیوں اور خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ مسلح افواج مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے اور ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہے۔