پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑے جلسہ کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے شہیدچیئرپرسن اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑے جلسے عام کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ جلسے میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پارٹی کے ڈویزنل سطح پر اجلاس منعقد کرکے جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے شھید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر گڑھی خدابخش بھٹو میں مزار پر جلسہ ہوگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری سمیت چاروں صوبوں کے پارٹی رہنما خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کے جلسے میں ملک بھر سے لاکھوں عوام شرکت کرکے اپنی شھید قائد کو خراج عیقدت پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کے جلسے کے لئے تیاریاں اور انتظامات شروع کردئے گئے ہیں۔