پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ جون تک12 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کریں گے:رانامشہود

کراچی(پی پی آئی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سال جون تک بارہ لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ایوان اقبال لاہور میں اچھی کارکردگی پر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ مسلم لیگ نواز وعدوں کی بجائے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے دفتر کے دروازے نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ ستر سے اسی ارب روپے کے کامیاب معاہدے کئے ہیں جو پاکستان پر عالمی اعتماد کا اظہار ہے۔