جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں سپرہائی وے کے قریب آتشزدگی، 30 سے زائد جھگیاں خاکستر

کراچی (پی پی آئی)کے علاقے  احسن آباد سپر ہائی وے کے قریب جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 35 جھگیوں خاکستر ہوگئیں۔  تفصیلات کے مطابق  ابھی تک کوئی جانی نقصان  رپورٹ نہیں ہوا،  متاثرین نے بتایا کہ جھگیوں میں آگ لگنے کا واقعہ رات 2 بجے کے بعد پیش آیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بستر، برتن،کپڑے اور دیگر گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا لیکن ہمارا سارا سامان تباہ ہوگیا۔متاثرین نے حکومت سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھر، بستر اور کھانا دیا جائے ہمارے بچے سردی سے کانپ رہے ہیں ہم بھیک نہیں مانگتے بلکہ برتن اور کپڑے فروخت کرتے ہیں. متاثرین کا آبائی تعلق سکھر اور شکار پور سے ہے۔