جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ سے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات

کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الصوبائی روابط، فرقہ ورانہ ہم آہنگی، اتحاد اور امن عامہ کے لئے علماء کرام کے کردار سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بین المسالک ہم آہنگی و رواداری کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیاگیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت یقینی بنائی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاراچنار مسئلہ کے مستقل حل کے لئے گورنر سندھ کی جاری کاوشیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی و انتہاپسندی دشمن کا ایجنڈا ہے، پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوگی، مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔