میران شاہ27دسمبر(پی پی آئی) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔