متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرسمس پر سکیورٹی انتظامات، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پولیس اور انتظامیہ کو شاباش

لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم قائد اعظم اور کرسمس پر سکیورٹی کے بہترانتظامات کرنے پر انتظامیہ اورپولیس کو شاباش دی ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اورپولیس کو اسی جوش و جذبے سے عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کرسمس پر گرجا گھروں اور دعائیہ تقریبات کا پرامن انعقاد خوش آئند ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کرسمس پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورپنجاب پولیس نے فرائض بطریق احسن انجام دئیے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں سب اپنی مذہبی رسومات منانے کے لئے آزاد ہیں۔ اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔