اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

اسلام آباد میں محرم سیکیورٹی انتظامات محفوظ ،پہلی بار ایک خصوصی ایپ تیار

پنجاب میں عشرہ محرم کے دوران پولیس کے 30,000 سے زائد اہلکار3683 مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات

مجالس و جلوس عزا کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم

وزیر ایکسائز کے پی کا دورہ خیبر پولیس اسٹیشن ، منشیات کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، عاصم افتخار کی مسئلہ یمن پر خصوصی ایلچی سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے، چیما

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام جعلی حکمرانوں کی کارکردگی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں انتخابات کی صورت میں جب بھی موقع میسر آیا وہ ان کا کڑا محاسبہ کریں گے۔پی ٹی آئی بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے دعوؤں سے ایسا ظاہر ہوتا ہے جیسے ملک میں ہر طرف دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ پہلے عوام کو د و وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوتے تھے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکامیوں کی طویل فہرست ہے لیکن اس کے باوجود عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کھلے دل اور ذہن کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں شامل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔